کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) دکانداروں کی خدمت کیلئے پوری زندگی وقف کر رکھی ہے۔ کسی عہدے کی آڑ میں کبھی ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔ انشاء اللہ انجمن تاجران کے الیکشن میں گروپ تشکیل دے کر تاجر بھائیوں کی خدمت کریں گے۔
یہ بات مرکزی انجمن تاجران کروڑ کے سابق صدر طارق محمود پہاڑ نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں میں تاجروں کا استحصال کیا گیا۔ دکانداروں کو ناجائز جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا اور حوالات میں ڈالا گیا۔
بلکہ بہت سے دکانداروں کی محکمہ ایکسائز کی جانب سے دکانیں بھی سیل کی گئیں اور ٹی ایم اے کروڑ کی جانب سے دکانداروں کو نوٹس اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ باڈی نے اپنے منشور پر عمل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد انجمن تاجران کے پینل کو حتمی شکل دے کر میدان میں اتریں گے اور انشاء اللہ کامیاب ہونگے۔