وینیزویلا کے اپوزشین رہنما ہنریکیو کپریلیز نے الزام عائد کیا ہے کہ وینیز ویلا میں ہونے والے حالیہ انتخابات فراڈ اور غیر آئینی اورغیرقانونی تھے۔ وینیزویلا کے اپوزیشن رہنما ہنریکیو کپریلیز جو ان دنوں لاطینی امریکی ریاستوں کے دورے پر ہیں اپیل کی ہے کہ وینیزویلا کے حالیہ بوگس انتخابات کیخلاف میدور حکومت پر دبا ڈالا جائے۔
گذشتہ روز کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں کولمبیئن لیڈرجون مینیول سانتوس سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کولمبئین اور دیگر لاطینی امریکی ریاستیں جو یونین آف ساتھ امریکن نیشنز کا حصہ ہیں. ہماری باتوں پر ضرور غور کرے اور اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کرے۔