وینیزویلا میں امریکی مداخلت خارج از امکان نہیں: خوان گوائیڈو

Juan Guaido

Juan Guaido

وینزویلا (جیوڈیسک) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے خود ساختہ عبوری صدر خوآن گوآئیڈو نے اپنے ملک میں امریکی مداخلت کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی امریکی مدد سے نکولس مادورو کو اقتدار سے باہر کرنے کے علاوہ وینزویلا کو اس کے موجودہ بحران سے نکالنا ممکن ہو گا۔

وینزویلا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ اب ہر چیز ضروری ہے تا کہ انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔

انہوں نے ممکنہ امریکی مداخلت کو انتہائی متنازعہ معاملہ بھی قرار دیا۔

حزب اختلاف رہنما خوآن گوآئیڈو نے رواں سال تئیس جنوری کو اپنے ملک کا عبوری صدر بننے کا اعلان کر دیا تھا۔

انہیں امریکہ سمیت چالیس ممالک وینزویلا کا عبوری صدر تسلیم کر چکے ہیں۔