کراکاس (جیوڈیسک) وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس میں پولیس نے مظاہرین کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ پولیس اور مظاہرین کی جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ کراکاس کے کیمپ میں موجود طلبا صدر نکولس کی برطرفی کیلئے مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولیس نے کیمپ پر چڑھائی کر دی۔
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراوٴ کیا۔ تو پولیس نے طلبا پر واٹر کینن کا استعمال کیا اور سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق فروری سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔