وینزویلا میں شاویز کی حمایت میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

Venezuela

Venezuela

وینزویلا (جیوڈیسک)وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں ہزاروں افراد سیلاب کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے جن کا مقصد ہوگوشاویز کے اقتدار اور معاشی اصلاحات کی حمایت تھا۔

ہزاروں افراد نے شاویز کی صحت کی بہتری کے لئے خوشیاں منائیں۔ صدر ہوگو شاویز نے اس موقع پر عوام کو ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے باعث سینکڑوں لوگ ہلاک ہوئے۔

وینزویلا کے نائب صدر نکولس میڈیورو نے عوام سے خطاب میں کہا کہ ہم صدر شاویز کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہوگو شاویز کیوبا سے واپسی پر کراکس کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شاویز کی اچانک وطن واپسی سے ان کے حمایتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے شاویز کی اسپتال میں زیر علاج چند تصاویر مشتہر کی گئی ہیں۔ شاویز اکتوبر کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے تاہم بیماری کے وجہ سے اپنے عہدے پر فرائض انجام دینے سے اب تک قاصر ہیں۔