وینیزویلا: بجلی بچانے کیلئے ہفتے میں صرف دو دن کام

Electricity

Electricity

کراکس (جیوڈیسک) وینیزویلا میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سرکاری دفاتر میں کام کا دورانیہ ہفتے میں پانچ دن سے کم کر کے صرف دو دن کر دیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قلت کے دوران اس عارضی اقدام سے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ ملک کے نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین ہفتے میں دو دن پیر اور منگل کو کام کریں گے جبکہ بدھ جمعرات اور جمعہ کو اہم اور بنیادی اہداف کے علاوہ کام نہیں ہو گا ۔ ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے گھڑیاں پہلے ہی آدھا گھنٹہ آگے کر دی گئی تھیں جبکہ شاپنگ سنٹرز کو کہا گیا تھا کہ وہ خود اپنی بجلی پیدا کریں ۔

وینیزویلا کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے، ڈیموں میں پانی سطح کم ہونے سے بجلی کی پیدوار متاثر ہوئی ہے ۔ ملک کے صدر نکولیس مودیرو نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی آل نینو سے اُن کا ملک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بارشیں معمول کے مطابق ہونے پر حالات بہتر ہو جائیں گے۔ ملک میں بجلی کے بحران سے اقتصادی ترقی متاثر ہوئی ہے۔

وینیزویلا میں کاروباری حضرات، حزبِ مخالف کے سیاست دان کا الزام ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران کی وجہ حکومت کی اقتصادی بدانتظامی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ سنہ 2003 میں ملکی کرنسی کی قدر کو کنٹرول رکھنے کی پالیسی سے اقتصادیات کو بہت نقصان ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے وینیزویلا کی معیشت متاثر ہوئی ہے کیونکہ اُن کی بیشتر درآمدات پیٹرولیم مصنوعات پر مشتمل ہیں ۔