وینزویلا حکومت کے خلاف مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی

Protests

Protests

کراکس (جیوڈیسک) گلیوں میں مظاہرین اور فوجیوں میں گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں۔

صدر نکولس مدورو Maduro کے حامی اور مخالفین ہزاروں کی تعداد میں ریلیوں کے لئے دارالحکومت کی سڑکوں پرآ گئے۔

مظاہرے میں شریک طالب علموں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے پانی کی توپ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مظاہروں میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔