وینزویلا: حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری، سیکڑوں طلبہ سڑکوں پر آ گئے

Protests

Protests

کیراکس (جیوڈیسک) وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت کیراکس میں سیکڑوں طلبہ سڑکوں پر آ گئے۔

مظاہرے میں طلبہ نے پولیس پر پتھراو کیا اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔ مظاہرین نے سیکڑوں گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔

جواب میں پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین صدر نکولس مدورو سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔