وینزویلا: حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے

Protest

Protest

سان کرسٹوبل (جیوڈیسک) وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، گذشتہ روز طالب علم کی ہلاکت کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔ وینزویلا کے مشرقی شہر ‘سان کرسٹوبل’ میں مظاہرین کے احتجاج کے دوران 18 سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا۔

اپوزیشن رہنما نے الزام عائد کیا ہے کہ طالب علم پر صدر نکولس کے حامیوں نے فائرنگ کی، وینزویلا میں کئی ہفتوں سے عدم تحفظ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے اور مظاہروں میں اب تک 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، دوسری جانب صدر نکولس نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وینزویلا کی حکومت گرانے کے لئے مظاہرین کی مدد کر رہا ہے۔