وینزویلا نے آنجہانی صدر ھوگو شاویز کو خراج عقیدت پیش کیا

President Chavez hugu

President Chavez hugu

وینزویلا نے آنجہانی صدر ھوگو شاویز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تصاویر پر مبنی اسٹامپ شائع کردیں۔ وینزویلا کے نامور صدر ہوگو شاویز پانچ مارچ دوہزار تیرہ کو کینسر کے عارضے میں مبتلا ہو کر چل بسے تھے۔

ہوگو شاویز انیس سو ننانوے سے لیکر مرتے دم تک وینزویلا کے صدر رہے۔ اپنے انجہانی صدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تصاویر پر مبنی سٹامپ، پوسٹ کارڈ اور لفافے شائع کیے جو ان کی سیاسی نظریے کی عکاسی کرتی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اشاعت کے بعد سٹامپ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔