قاراقاس (جیوڈیسک) ونیز ویلا میں اپنے آپ کو عبوری صدر اعلان کرنے والے قومی اسمبلی کے اسپیکر جوآن گوائدو نے حکومت مخالفین کو بدھ اور ہفتے کو دوبارہ گلی کوچوں میں نکلنے کی اپیل کی ہے۔
صدر نکولاس ماڈورو کی سرکاری حیثیت کو تسلیم نہ کرنے والے اور امریکہ سمیت متعدد مغربی اور لاطینی ممالک کی حمایت حاصل ہونے والے گوائدو نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں اس ہفتے کے احتجاجی جلسوں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے قاراقاس میں اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروز بدھ دوپہر 12 تا دو بجے گلی کوچوں اور میدانوں میں جمع ہوں ، گوائدو نے فوج سے بھی اپیل کی ہے کہ یہ بھی عوام کا ساتھ دے اور انسانی امدادی قافلوں کے ملک میں داخلے کی اجازت دے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے ارکان نے فوج کی جانب سے ماڈورو کی حمایت کے خاتمے کے لیے تیار کردہ ایک معافی قانون کی کاپیاں دارالحکومت میں فوجیوں میں تقسیم کیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نشر کردہ مناظر میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ حزب اختلاف کے ممبران کی جانب سے شہر کی مختلف حفاظتی چوکیوں کو جاتے ہوئے پرچیوں کی شکل میں مذکورہ قانو ن کو فوجیوں کے ہاتھ میں پکڑانے کی کوشش کی۔ بعض نے اسے وصول کر لیا تو بعض نے نذرِ آتش کر دیا۔