ونیزویلا (جیوڈیسک) اطلاع کے مطابق ونیزویلا میں ایک تھانے میں بند قیدیوں کے پولیس پر حملہ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کے بعد تصادم میں کم ازکم 23 قیدی ہلاک ہو گئے۔
ونیزویلا پریس کی خبروں کے مطابق پورتوگویسا صوبے کے مضافاتی علاقے کے ایک پولیس مرکز میں قیدیوں نے فرار ہونے کے لیے قبضہ کردہ ہتھیاروں سے پولیس پر دھاوا بول دیا۔
بتایا گیا ہے اس جھڑپ میں کم ازکم 23 افراد ہلاک جبکہ 19 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اس واقع کے بارے میں سرکاری اداروں نے کسی قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا تو ہلاکتوں اور جائے وقوعہ کے حوالے سے مختلف دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب بعض میڈیا اداروں نے اس جھڑپ کے ایک جیل میں بغاوت کی کوشش کے دوران رونما ہونے اور اس دوران 29 قیدیوں کی ہلاکتوں کی خبریں شائع کی ہیں۔