وینزویلا (جیوڈیسک) ہزاروں طلبہ نے دارالحکومت کراکس کی سڑکوں پر مارچ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات کا اعلان کیا جائے۔
یونیورسٹیز کے طلبہ اور طالبات دارالحکومت کی سڑکوں پر مارچ کر رہے تھے انکا مطالبہ تھا کہ ملک میں تعلیمی اداروں کی حالت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اب وقت آ گیا ہے۔
کہ حکومت تعلیمی اداروں کی اصلاحا ت کے لئے سنجیدہ کوششوں کا آ غاز کرے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی طلبہ کی طرف سے کئے جانے والے مظاہرے میں موجود رہی۔