انتقام کا وقت گزر چکا اب ملک میں حقیقی جمہورت آنے والی ہے : رائوناصرعلی خان انتقام کا وقت گزر چکا اب ملک میں حقیقی جمہورت آنے والی ہے : رائوناصرعلی خان جمہوریت انتقام نہیں محبت و ،رواداری کا پیغام ہے : مرزا افضل بیگا نتقام نہیں محبت و ،رواداری کا پیغام ہے : مرزا افضل بیگ
Posted on March 6, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائوناصر علی خان میئو اور سینئر وائس چیرمین مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ پرانا کاہنہ مرزاافضل بیگ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمہوریت کو انتقام کا نام دینے والے نہ تو عوام کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ ہی جمہوریت کے ساتھ اُن کا مقصد تو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ،اِس وقت ملک میں ایک ہی سیاسی جماعت (یعنی مسلم لیگ ن )ہے جو عوام کے جذبات کی قدر کرتی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔
پیپلزپارٹی نے نہ صرف جمہوریت کو انتقام کا نام دیا ہے بلکہ گزشتہ پانچ سالوں میں یہ بات عملی طور پر ثابت بھی کردی ہے کہ وہ جس جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں وہ صرف اور صرف بے گناہوں سے انتقام لینا ہی جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے سوال کرتا ہوں کہ بے گناہ عوام سے کس بات کا انتقام لیتے ہو؟کیا اس بات کا انتقام لیتے ہو کہ عوام سیاست دانوں کوووٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب انتقام کا وقت گزر چکا اب ملک میں حقیقی جمہورت آنے والی ہے۔آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن میاں برادران کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی اور مسلم لیگ ن کی حکومت صرف ایک سال میں بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم ہونے کی حدتک کم کرکے روزگار اور صحت و تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے کرترقی کی راہ ہموار کرے۔