جاپان (جیوڈیسک) وینسوینس فلم فیسٹیول میں جاپان کی 1977 کی مشہور اینی میٹڈ فلم کا ری میک ہارلوک، اسپیس پائریٹ پیش کی گئی۔ اس فلم کو جاپان کی اب تک کی سب سے مہنگی اینی میٹڈ فلم کہا جا رہا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے ہیرو کی جو انسانیت کے دشمنوں کے خلاف پوری کائنات میں جنگیں لڑتا ہے۔
کیپٹن ہارلوک کے کردار پر جاپان میں کامک بک سیریز بھی بہت مقبول ہے۔ فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ فلم بنانے میں پانچ سال کا عرصہ لگا اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔