وینس فلم فیسٹول کا رنگا رنگ میلہ اپنے عروج پر

Film Festival

Film Festival

وینس فلم فیسٹول کا رنگا رنگ میلہ اپنے عروج پر ہے۔ فلمی میلے کی شدت سے منتظر اداکارہ لندسے لوہان اپنی فلم کین یونز کے ریڈ کارپٹ پر شرکت نہ کر سکی۔ اٹلی میں وینس فلم فیسٹول کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے۔

فیسٹیول میں لندسے لوہان کی فلم کین یونز نمائش کے لئے پیش کی گئی تاہم ریڈ کارپٹ پر سوائے لندسے لوہان کے فلم کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی لندسے ان دنوں عدالتی احکامات کے باعث نوے دن کے لئے نظر بند ہے۔ ادھر نکولیس کیج اپنی فلم جو کی نمائش کے وقت ریڈ کارپٹ میں شریک ہوئے اور اپنے مدحواں کے درمیان گھل مل گئے۔