ہالی ووڈ (جیوڈیسک) اداکار نکولس کیج کی فلم ”جو ” کا وینس فلم فیسٹول میں رنگا رنگ پریمئر ہوا، مداحوں کی بڑی تعداد ریڈ کارپٹ پر اپنے پسندیدہ اداکار کی جھلک دیکھنے جمع ہو گئی۔ ریڈ کارپٹ پر کیج کی اہلیہ اور انکی ساتھی اداکارہ ایلس کم اور ٹائی شریڈان بھی موجود تھے۔
فلم ”جو” کی کہانی لیری بران کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں کیج نے غصیلے شرابی کا کردار ادا کیا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ انیس سو پچانوے میں بنی فلم ”لیونگ لاس ویگاس” کے لئے کیج کو شرابی کا کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ ملا تھا۔