وینس (جیوڈیسک) ستر ویں وینس فلم فیسٹیول میں بہترین فلموں کی نمائش جاری ہے۔ فیسٹیول میں لوگ اپنے آئیڈیلز کو دیکھنے کیلئے جوق در جوق وینس آرہے ہیں۔ ہیری پوٹر کے ڈینیل ریڈ کلف بھی وینس فلم فیسٹیول پہنچ گئے ہیں۔
ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ امڈ آئے۔ ہیری پوٹر وینس فلم فیسٹیول پہنچ گئے مگر اس بار وہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیری پوٹر سیریز کیساتھ نہیں بلکہ اپنی نئی فلم کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔
ہیری پوٹر کا مشہور زمانہ کردار نبھانے والے ڈینئل کا کہنا ہے کہ ہیری پوٹر فلمز اور کتابوں کے فین، صرف ہیری پوٹر کے فین نہیں بلکہ وہ اچھی کتابوں اور اچھی فلموں کے فین ہیں۔ لیجینڈری ڈائریکٹر فرینسز کی پوتی جیا بھی اپنی پہلی فیچر فلم پالو آلٹو کیساتھ فیسٹیول میں موجود ہیں۔