وینس فلم فیسٹیول میں آج فلم گریوٹی دکھائی جائے گی

Gravity

Gravity

ہالی وڈ سٹار سینڈرا بلوک اور جارج کلونی کی فلم گریوٹی آج وینس فلم فیسٹیول میں دکھائی جا رہی ہے۔ آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ اور جارج کلونی اس فلم میں میں خلا بازوں کا کردار کر رہے ہیں۔

فلم “گریوٹی” میں دونوں اداکاروں کو سپیس سٹیشن تباہ ہو جانے کے بعد خلا میں زندگی کی بقا کی جنگ لڑتے دکھایا گیا ہے۔ وارنر برادرز کی یہ سائنس فکشن تھری ڈی فلم آٹھ کروڑ ڈالر لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ فلم اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔