وینس فلم فیسٹول: کینیڈی کے قتل کے موضوع پر فلم پارک لینڈ کی نمائش

Film Festival

Film Festival

وینس فلم فیسٹول میں گذشتہ روز سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے موضوع پر بننے والی فلم پارک لینڈ کی نمائش کی گئی۔ فلم کے ہدایت کا رپیٹر لینڈسمین کا کہنا تھا کہ کینیڈی کے ساتھ بہت سارے لوگوں کے جذبات وابستہ ہیں اور انکی موت کے بارے میں بے تحاشہ سازشی مفروضے گردش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں پچاس سال سے ہورہی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔ تاہم انکا مقصد کہانی میں چھپے جذبات اور سچائی کو دکھانا تھا۔

فلم پارک لینڈ بائیس نومبر انیس سو تریسٹھ کے دن رونما ہونے والے واقعات کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ جب آنجہانی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو ان کے ڈیلس کے دورے کے دوران گولی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بل بوب تھورنٹن فلم میں آنجہانی صدر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں زیک ایفرون، بل بوب تھورنٹن، ٹام ویلنگ، اور مارشیا گرے شامل ہیں۔ فلم بیس ستمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔