ورسٹائل اداکار ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

nanna

nanna

پاکستان (جیوڈیسک) فلمی انڈسٹری کے ورسٹائل فنکار ننھا کو مداحوں سے بچھڑے ستائیس برس بیت گئے۔ ننھا نے دو دہائیوں تک اپنے فن سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ ننھا پاکستانی فلموں میں ایک بہترین مزاحیہ اداکار کی حیثیت سے جانے جاتے تھے لیکن کء فلموں میں انھوں نے اپنی سنجیدہ اداکاری سے بھی ناظرین کو بہت متاثر کیا۔

ان کا اصلی نام رفیع خاور تھا۔ انیس سو چونسٹھ میں ننھا نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام کے ذریعے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو اس بھرپور انداز میں پیش کیا۔ انیس سو پینسٹھ سے ان کے فلمی کیریئر کا ایسا آغاز ہوا جس نے انھیں فلموں کی ضرورت بنا دیا۔

ان کے کریڈٹ پر یوں تو بے شمار فلمیں ہیں ، لیکن “پردے میں رہنے دو ، آس ، نوکر، دبئی چلو، سالا صاحب” اور” آخری جنگ” بہت مشہور ہوئیں۔ ننھے اور علی اعجاز نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ایک ساتھ کیا۔ ان دونوں کا ساتھ ننھے کی وفات تک قائم رہا۔ ننھا کی اداکاری آج بھی پاکستانی فلموں کے عروج کا دور یاد دلاتی ہے۔