اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، ثمینہ خالد گھرکی

لاہور : پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ملک کے مسائل تنہا کوئی بھی جماعت حل نہیں کر سکتی، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ حالیہ سیلاب پر وفاقی حکومت سو رہی ہے، اسے صوبوں کی مدد کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی خبروں پر ہمیں تشویش ہے۔

پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوتا تھا تو چودھری نثار حکومت پر خوب تنقید کرتے تھے، پارلیمنٹ کے کہنے پر ہم نرخوں میں کمی بھی کر دیتے تھے، اب جبکہ ان کی اپنی حکومت ہے تو بتائیں کہ وہ بجلی کے نرخوں میں خاموش کیوں ہیں۔ ہم اس مجرمانہ اضافے کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرینگے۔