نئی دلی (جیوڈیسک) جرمن ریس ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے انڈین گراں پری فارمولا ون ریس جیت کر مسلسل چوتھی مرتبہ فارمولا ون چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
سباسٹین ویٹل فارمولا ون ریسنگ کی تاریخ میں 4 مرتبہ چیمپیئن بننے والے چوتھے شخص ہیں۔ ان سے پہلے جوین مینوئل فینگیئو، الین پراسٹ اور مائیکل شومیکر یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہونے والی انڈین گراں پری میں مرسیڈیز کے نکول روزنبرگ دوسرے اور لوٹس کے رومین گروسین تیسرے نمبر پر رہے۔
ویٹل اس ریس کے کوالیفائنگ رانڈ میں بھی اول آئے تھے اور انہیں ریس کے لیے پول پوزیشن ملی تھی۔ واضع رہے کہ بھارت میں فارمولا ون ریسنگ کی شروعات دو سال پہلے ہوئی تھی اور اب تک یہ ہر مرتبہ ویٹل ہی یہاں فاتح رہے ہیں۔