ورلڈ کپ:نیتھن میک کلم نمبر ون آپشن بننے کے خواہاں

 Nathan Mac Kalem

Nathan Mac Kalem

ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے آف اسپن بالر نیتھن میک کلم ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں اسپنر کی حیثیت سے اپنی ٹیم میں نمبر ایک آپشن بننے کے خواہاں ہیں حالانکہ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ موجودہ ٹیم کی مضبوطی کے پیش نظر یہ خواہش کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ٹیم کی مختلف پوزیشنوں کیلئے کھلاڑیوں میں مقابلہ ہوتا ہے تو اس کا فائدہ بھی ٹیم ہی اٹھاتی ہے اور وہ بھی ساتھیوں کی طرح اسی کوشش میں مصروف ہیں۔ کیریئر کی تعمیر کیلئے ڈینیئل ویٹوری کے شکر گزار اسپنر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کا کھیل عروج پر ہوگا۔