لاہور (1دسمبر2016ئ) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم احمد فرقان خلیل نے کہا ہے کہوائس چانسلر کی تعیناتی کے خلاف ہائی کورٹ کا فیصلہ جمعیت کی اخلاقی فتح ہے آٹھ سال سے جمعیت کی جاری جدو جہد کو عدالت کے فیصلے نے سچا ثابت کر دیا۔
ایچ ای سی پنجاب یونیورسٹی کی ساکھ کی بحالی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ نیو کیمپس میں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں دیے جانے والی ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوے کیا احمد فرقان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بحالی سے ہی معیار تعلیم بہتر ہو سکتا ہے۔
پنجاب حکومت نوازشات اور مہربانیوں کی پالیسیوں کو ترک کرتے ہوے قابل اور سینئیر اساتذہ کی حق تلفی سے باز رہے پنجاب یونیورسٹی ملک کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ ہے اس کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے اسلامی جمعیت طلبہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور حکام بالا سے یہ توقع بھی رکھتی ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے اور وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر سیاسی نوازشات کی بجائے میر ٹ کا خیال رکھیں گے۔