وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیا القیوم کا جامعہ گجرات کے رکن کالجوں کا دورہ

Gujrat University

Gujrat University

گجرات (جی پی آئی) وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیا القیوم کا جامعہ گجرات کے رکن کالجوں کا دورہ،سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے سکیورٹی معاملات کے حوالے سے جاری کی گئیں۔

ہدایات کے مطابق جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس اور سٹی کیمپسز کا دورہ کیا، رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل ،ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل مصدق ہاشمی اور ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

وائس چانسلر UOG کالج برائے خواتین مرغزار کالونی پہنچے تو پرنسپل محترمہ فرحت محبوب نے سٹاف کے ہمراہ استقبال کیا۔بعد ازاں وائس چانسلر کو کالج میں سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈاکٹر ضیا ء قیوم نے سٹی کیمپس جی۔ٹی روڈ کالج کا بھی وزٹ کیا۔ ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل (ر) مصدق ہاشمی نے جی۔

ٹی روڈ کیمپس میں سکیورٹی امور کی تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ جامعہ گجرات کے سکیورٹی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات کو محفوظ اور علم دوست ادارہ بنائیں گے۔

طلبا و طالبات اور والدین مطمئن رہیں UOGکی بیدار انتظامیہ جامعہ گجرات کے وقار کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی۔