نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی والدہ محترمہ گذشتہ صبح رضائے الہی سے انتقال کر گئی

اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی والدہ محترمہ گذشتہ صبح رضائے الہی سے انتقال کر گئی اُن کی عمر 84 برس تھے مرحومہ کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ اُن کے بیٹے میاں محمد اسلم نے پرھائی امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے میاں محمد اسلم سے تعزیت کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر خورشید احمد، ڈاکٹر محمد کمال، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی، حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین۔

پروفیسر ابر ہیم خان، پا کستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر ،مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ڈا کٹر طارق فضل چوہدری، ملک ابرار ڈاکٹر شہزاد وسیم، سابق سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھو کھر، زبیر فاروق خان، انجم عقیل خان، زمرد خان، سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی، راجہ راشد حفیظ، راجہ عمران اشرف، راجہ خرم نواز، مسلم لیگ ق کے رضوان صادق خان، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر صفدر، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی۔

جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر سجاد احمد عباسی، راجہ محمد جواد، شباب ملی اسلام آباد کے صدر رائو جاوید اختر، راولپنڈی کے صدر ضیاءاللہ چوہان، رضوان خان، میاں مقصود احمد، آصف لقمان قاضی، مولانا عبدالعزیز حنیف، جمعیت علماء پاکستان کے حامد رضا بھٹی چیف کمشنر اسلام آباد جواد پال، آئی جی اسلام آباد سلطان سکندر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی سمیت سو ل سوسائٹی، صحا فتی نمائندوں، مزدور، وکلاء طلبہ، سول و ملٹری کے نمائندوں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیت سمیت ہزاروں افرد نے شرکت کی۔