مقتول سکول ٹیچر انتہائی شریف اور مشفق استاد تھے ان کا بے رحمانہ قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے
Posted on March 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: مقتول سکول ٹیچر انتہائی شریف اور مشفق استاد تھے ان کا بے رحمانہ قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، انتظامیہ مقتول ٹیچر کے قتل پر شفاف انکوائری کر کے اصل مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے، ان خیالات کا اظہار انجمن قصابان فتح پور کے صدر رفاقت علی عرف بلا نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی پرائیویٹ سکول کے ٹیچر اللہ دتہ عرف اے ڈی انتہائی شریف اور مشفق استاد تھے ، ان کی کسی کے ساتھ ذاتی یا خاندانی کوئی عداوت نہیں تھی ، ان کا بے رحمانہ قتل انہتائی افسوس ناک واقعہ ہے اس پر مقامی پولیس انتظامیہ شفاف اندازمیں تحقیقات کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر مقتول کے یتیم بچوں اور بیوہ کو انصاف فراہم کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com