کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس افسر کے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والے سلیمان لاشاری کے اہل خانہ نے انصاف کے حصول کے لیے احتجاج کرتے ہوئے عدلیہ سے جلد از جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ کراچی پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج یہ مظاہرین ہیں ڈیفنس میں قتل ہونے والے سلیمان لاشاری کے اہل خا نہ،یہ غمزدہ خاندان اپنے بیٹے کے قاتلوں کو سزا دلانے کی فریاد لے آکر آیا ہے۔
مقتول سلیمان لاشاری کی والدہ کا کہنا ہے کہ طاقت کے نشے میں چور افراد کو انصاف کا ڈر ہونا چاہیئے، اگر آج ان کے بیٹے کو انصاف نہ ملا تو کل کسی اور ماں کی کود اجڑے گی۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ طلباء نے بھی شرکت کی۔ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سلیمان لاشاری کے خاندان کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت پانچ ملزمان کے ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے۔