متاثرین عباس ٹائون کی مشکلات کا ابھی تک حل نہ ہونا افسر شاہی کی واضح نا اہلی ہے ۔ علامہ محمد امین شہیدی
Posted on March 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امین شہیدی نے کہا ہے کہ جب تک شہدائے عباس ٹائون کے اہل خانہ اور متاثرین کی زندگی معمول پر نہیں آجاتی ہم چین و سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔ صدر مملکت ، وزیر اعلیٰ سندھ او ر دیگر اعلیٰ حکام کے واضح احکامات کے باوجود اب تک متاثرین عباس ٹائون کے امدادی چیکوں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل نہ ہونا کرپٹ اور جانبدار بیوروکریسی کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ مجلس و حدت مسلمین کے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پرفیصلہ سازی کے لیئے ایک اہم اجلاس جامشورو میں ہو رہا ہے۔
جس میں الیکشن کے حوالے سے پالیسی وضح کی جائے گئی اور فیصلوں کا اعلان 24مارچ کو حیدر آباد کے عوامی جلسے میں کیا جائے گا ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی وحدت ہائوس کراچی میں ڈویژنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی ، علامہ محمد حسین کریمی ، سید مہدی ، عبداللہ مطہری ، اصغر عباس زیدی اورپانچوں اضلاع کے عہدیدارن بھی موجود تھے۔
علامہ امین شہیدی نہ کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات میں سانحہ عباس ٹائون کے متاثرین کی بحالی کے لیئے ہم سے جو وعدے کیئے تھے کمشنر کراچی ان وعدوں کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہے ہیں ، متاثرین کی بحالی اور امدادی رقوم کی منتقلی میں کسی قسم کی کرپشن اور بد انتظامی ناقابل برداشت ہوگی ۔ گھنٹوں گھنٹوں شہداء کے اہل خانہ کو سرکاری دفتروں میں بٹھا کر زلیل و رسوا کر نا کہاں کی شرافت و انسانیت ہے۔
کمشنر کراچی اپنے رویئے پر نظر ثانی کریں اور خلق خدا کی خاموشی کو نقارہ خد ا سمجھیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس و حدت مسلمین کراچی کے کارکنان متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی مہم جاری رکھیں ۔ اور متاثرین کی مشکلات ہنگامی نبیادوں پر حل کریں ۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ان کا مذید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پورے ملک سے آئندہ الیکشن میں بھر پور سیاسی کردار ادا کرے گی ۔ مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پرفیصلہ سازی کے لیئے ایک اہم اجلاس جامشورو میں ہو رہا ہے ۔جس میں سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کے اراکین شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے پالیسی وضح کی جائے گئی اور فیصلوں کا اعلان 24مارچ کو حیدر آباد کے عوامی جلسے میں کیا جائے گاجو کہ قرآن و اہل بیت ع کے عنوان سے حیدر آباد بائی پاس پر ہوگا۔