تین صوبوں میں متاثرین کی آمد پر پابندی افسوس ناک ہے، فضل الرحمان

 Fazal-ur-Rehman

Fazal-ur-Rehman

بنوں (جیوڈیسک) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت ایک پاکستان کی بات چھوڑ دے، شمالی وزیرستان ایجنسی کے متاثرین کے دروازے تین صوبوں نے بند کر دیئے ہیں، تین صوبوں میں متاثرین کے آنے پر پابندی افسوسناک ہے۔

بنوں میں وفاقی وزیر اکرم خان کی رہائش پر گفت گو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹائی جائے، شمالی وزیرستان کے لوگ بھی پاکستانی ہیں اور ملک پر ان کا بھی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو کھانا مہیا کرنے کیلئے 10 فوڈ پوائنٹ بنائے جائیں، جب کہ گزشتہ روز ہونے والی بدمزگی سے متعلق فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متاثرین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ افسوسناک ہے۔