ہمیں متاثرین کیلئے کیمپ بنانے کا بھی اختیار نہیں؛ پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کےلئے مناسب جگہ پر کیمپ بنانے کا بھی اختیار نہیں۔

فیصلے وفاقی حکومت کرتی ہے لیکن گالیاں صوبائی حکومت کو پڑرہی ہیں۔ خیبر پختونخوااسمبلی میں ضمنی بجٹ کے منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا۔

کہ نقل مکانی کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے اوران کے لئے وفاق کی جانب سے اعلان کردہ سات ہزار روپے ماہانہ امداد بہت کم ہے۔ صوبائی حکومت پانچ ہزار روپے رمضان پیکچ اورتین ہزار روپے کرایے کے مد میں دے رہی ہے۔

لیکن یہ وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں کے لئے کیمپ اور امداد کی تقسیم کے پوائنٹس بنانے سمیت تمام فیصلے وفاقی حکومت نے کئے ہیں لیکن گالیاں صوبائی حکومت کو پڑرہی ہیں۔ اگر ہمیں اختیار دیا جاتا توہم بہتر انتظام کر سکتے تھے۔