کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سانحہ حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ دینے میں کرپشن کے نئے باب کھلیں گے جس کا سب کچھ جل گیا اسے کچھ ملے یا نہ ملے مگر اس سے افسران کی چاندی ضرور ہوجائے گی، ہمیشہ کی طرح یہ امداد بھی غیر متعلقہ لوگوں میں بٹ جائے گی۔
یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے کے بجائے غلطیاں تسلیم کریں اور اپنی نااہلی پر قوم سے معافی مانگیں کیونکہ ان میں سے کوئی بھی حادثے کے وقت موجود نہ تھا۔