اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان بل پوٹا اور ٹاڈا جیسا ہی کالا قانون ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کر دیا تھا، اس قانون کو نہیں مانتے، شمالی وزیرستان سے تمام دہشت گرد افغانستان جاچکے ہیں، آپریشن سے دہشت گرد محفوظ عوام غیر محفوظ ہوگئے ہیں
آئین اور نظام سے بغاوت پرصوفی محمد توسالوں سے جیل میں ہیں طاہرالقادری بھی نظام سے بغاوت کا اعلان کرچکے ہیں وہ اب تک آزادکیوں ہیں؟ عمران خان کے پیچھے یہودی اور طاہرالقادری کے پیچھے عیسائی لابی کا ہاتھ ہے، ایک لاکھ متاثرین آپریشن افغانستان جاچکے ہیں، مستقبل میں انھیں پاکستان کے خلاف استعمال کیے جانیکا اندیشہ ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ڈی پیز کیمپوں میں رہنے کو تیار نہیں ہیں۔ خالی علاقوں میں بمباری ہورہی ہے، سوات آپریشن میں کتنے دہشت گرد مارے گئے اس کا کسی کوکوئی علم نہیں۔