شورکوٹ (جیوڈیسک) پاک آرمی کی انجینئرنگ ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل اختر جمیل راؤ نے کہا ہے کہ متاثرین شمالی وزیرستان کے مشکل دن گزر گئے۔ ان کی جلد واپسی ممکن بنائی جارہی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شورکوٹ میں امدادی کیمپ کے دورے کے دوران میجر جنرل اختر جمیل راؤ کا کہنا تھاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے قبل آبادی کو بحفاظت نکالنا اور پرامن علاقوں میں منتقل کرنا مشکل ترین کام تھا۔
پاکستان آرمی دن رات کام کر رہی ہے اور متاثرین کی جلد از جلد اپنے علاقوں میں واپسی ممکن بنائی جائے گی۔ دوسری جانب بنوں میں خلیفہ گل نواز اسپتال کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھا ل لیا ہے۔
اسپتال کے ایم ایس کو فارغ کر کے انتظامی امور کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ خلفیہ گل نواز اسپتال کے انچارج کرنل عارف کا کہنا تھا کہ غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار آئی ڈی پیز کے لیے دوائیں پہنچ چکی ہیں۔