کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور محمد شریف نے مسلم لیگ کے رہنما اور UC-4مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے عالم علی نے کہاکہ نادارا متاثرین پاکستان (بنگلہ دیش) کو شناختی کارڈ بنانے میں آسانیاں پیدا کرے کیونکہ یہ محب وطن پاکستانی ہیں۔
دوران گفتگو فیروز خان نے کہا کہ متاثرین پاکستانی کو شناختی کارڈ بنوانے میں پریشان کرنا عوام دشمنی ہے کیونکہ یہ وہی پاکستانی ہیں جنہوں نے پہلے پاکستان بنانے میں قربانی دی اور پھر1972میں پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارتی فوج کا مقابلہ کرکے اپنے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین پاکستانیوں کے نام پر کامیاب سیاست کرنے والوں نے متاثرین کے لئے کچھ نہیں کیا جبکہ آج شناختی کارڈ کے نام پر سیاست کی جارہی ہے۔