پشاور(جیوڈیسک)متاثرین کرم ایجنسی نے انتخابی حلقہ این اے 38کے انتخابات ملتوی کرنے کیلئے پشاور میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ درجنوں متاثرین کرم ایجنسی پشاور پریس کلب کے سامنے اکھٹے ہوئے ،مظاہرین نے بینرز اٹھار کھے تھے جس پر مطالبات اور نعرے لکھے تھے۔
مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کرم ایجنسی کے ہزاروں متاثرین کھلے میدانوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسے میں حلقہ این اے 38میں ووٹ کون پول کرے گا۔مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا ازخود نوٹس لے کر انتخابات کو اسوقت تک ملتوی کرائیں جب تک تمام متاثرین اپنے علاقوں کو واپس نہیں چلے جاتے۔