متاثرین وزیرستان میں ایک ارب 12 کروڑ روپے تقسیم

IDPs

IDPs

بنوں (جیوڈیسک) متاثرین شمالی وزیرستان میں ایک ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے، ساتھ ہی عید پیکیج کی تقسیم اور انسداد پولیو مہم بھی جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شما لی وزیرستان کے متاثرین کو موبائل فون سموں کے ذریعے رقم کی منتقلی کے لیے 63 ہزار 326 سمیں فعال کی جاچکی ہیں۔

اب تک 44 ہزار 716 خاندانوں میں ایک ارب بارہ کروڑ 80 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔پاک فوج اور فلاحی اداروں کی جانب سےمتاثرین میں عید پیکیج کی تقسیم بھی جاری ہے۔

متاثرین وزیرستان کے بچوں کو سرکاری اسپتالوں، میڈیکل کیمپوں اور موبائل ٹیموں کے ذریعے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔