وکٹوریہ آزارینکا فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار

Victoria Ozarinca

Victoria Ozarinca

منسک (جیوڈیسک) بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے فٹنس مسائل کی وجہ سے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ فرنچ اوپن رواں ماہ شروع ہو گا۔

وکٹوریہ پائوں کی انجری میں مبتلا ہیں۔ اسی انجری کی وجہ سے وہ دوحہ، میامی، میڈرڈ اور روم میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں بھی شرکت نہیں کر سکیں۔ وکٹوریہ نے کہا کہ میری انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اوران دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہوں۔