ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ان کی ترجیحات اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بہت مختلف ہیں اس لیے مستقبل قریب میں ان کا ہالی ووڈ میں انٹری دینے کاکوئی امکان نہیں ہے۔
کرینہ کپورنے کہا کہ لوگ ان سے اکثر سوال کرتے ہیں کہ وہ پریانکا یا دیپکا کی طرح کب ہالی ووڈ کی فلموں میں نظر آئیں گی ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ میری اپنی زندگی اور ترجیحات ہیں مجھے ہالی ووڈ جانے کا از خود کوئی شوق نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ وہ دنیا کو فتح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں، میں شادی شدہ ہوں اور اپنے شوہر کے ساتھ زندگی اور وقت گذارتے ہوئے اپنی فیملی شروع کرنا چاہتی ہوں بلا شبہ پریانکا بہت اچھا کام کر رہی ہے اور وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔
35 سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ یہاں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر لاس اینجلس نہیں جا سکتیں، شاید میں زیادہ جدوجہد کرنے کی عادت نہیں رکھتی اور سست الوجود ہوں بس مجھے اپنی چھوٹی سی دنیا درکار ہے جہاں میں سکون سے رہ سکوں۔