فتح پور، دیرینہ دشمنی پر خاتون سمیت 4 افراد قتل

Fateh Pur

Fateh Pur

فتح پور(جیوڈیسک) تحصیل شکر گڑھ کے نواحی گاں فتح پور افغاناں میں دیرینہ دشمنی پر خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا مقتول پارٹی نے گزشتہ سال مخالف فریق کے غفور خان کو میلہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا مقتولین ضمانت پر تھے آج وہ پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ راستہ میں گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں دو بھائی اسرار خان، ساجد خان ان کی بہن سدرہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اسرار خان کا 10 سالہ بیٹا احد ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے ایک راہگیر اعجاز خان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ نور کوٹ کی روایتی غفلت سے ملزمان با آسانی فرار ہو گئے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔