کراچی (جیوڈیسک) عمران فاروق کیس میں افتخار حسین کے خلاف تحقیقات ختم، افتخار حسین کے خلاف شواہد نہیں، اب کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کا اعلان۔ رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح حق اور سچ کی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم برطانیہ اور رابطہ کمیٹی لندن نے افتخار حسین قریشی کے بے گناہ ثابت ہونے پر کہا ہے کہ اللہ نے حق پرستی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ایک مرتبہ پھر ناکام کردیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش اور ارکان آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور قائد الطاف حسین کے خلاف سازشوں کو ماضی کی طرح اس مرتبہ پھر ناکام اور نامراد ہونا پڑا، اس موقع پر برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے حق پرست عوام اور کارکنوں نے الطاف حسین کو مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب متحدہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن نے سینئر کارکن افتخار حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بری ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔