وکٹری اسپیچ پر خان صاحب مجھے پھانسی دے سکتے ہیں، پر ویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نواز شریف کی تقریر بارے ایک سال سے پوچھ رہے ہیں، الیکشن میں پانچ بجے پولنگ بند ہو جاتی ہے، کارکن اپنے لیڈروں کو خود ہی مبارکباد دینا شروع ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ساڑھے گیارہ بجے 120 سے زیادہ حلقوں کے نتائج ٹی وی پر اعلان کر دیے گئے تھے، 120 حلقوں کے نتائج کا مقصد کہ جیت گئے ہیں ، میڈیا پر بھی اعلانات شروع ہو گئے تھے کہ مسلم لیگ (ن) لیڈ کر رہی ہے۔

نتائج آنے پر نواز شریف صاحب کے پاس میں گیا تھا اور خطاب کرنے کا کہا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان نواز شریف کی تقریر میں نے کرائی تھیں ، کیا تقریر میں کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا جرم ہے۔؟، خان صاحب اگر تقریر کرانا جرم ہے تو پشاور کے قصہ خوانی بازار میں مقدمہ اور سزا دلوا دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا عمران خان کے لانگ مارچ سے 2 ارب روپے کا خرچہ آئے گا، عمران خان 2 ارب آئی ڈی پیز پر خرچ کریں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے 20 اکتوبر 2012 کو مطالبہ کیا کہ انتخابات جوڈیشری کے تحت کرائے اور کہا کہ قوم کو صرف عدلیہ پر اعتماد ہے اور آج خان صاحب ہر روز جوڈیشری پر الزامات لگا رہے ہیں۔

یوٹرن لینا خان صاحب کی پرانی عادت بن چکی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا عمران خان کا تیسرا سوال نگران حکومتوں کے بارے میں تھا مسلم لیگ (ن) نے شاکر اللہ جان، جسٹس ناصر اسلم زاہد ،رسول بخش پیلجوکا نام دیا تھا ، نجم سیٹھی کا نام پیپلز پارٹی کی طرف سے آیا تھا جبکہ ہمارے ناموں کو نگران وزیر اعلی کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا عمران خان نے نجم سیٹھی سے نگران وزیراعلی بننے پر ملاقات بھی کی، ۔ پرویز رشید نے کہا عمران خان نے شہباز شریف کیساتھ کام کرنے والے افسران کو او ایس ڈی بنوایا۔ ہم خاموش رہیں اور نجم سیٹھی کو فری ہینڈ دیا۔ چیف سیکریٹری سمیت افسروں کی تبدیلی پر ہم نے کوئی شکایات نہیں کی، پنجاب کے چیف سیکریٹریز سے لیکر نائب قاصد تک تبدیل کر دیئے گئے۔

پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین کے سگے بھائی صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کو تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا 35 حلقوں میں پنکچر پنکچر لگانا ہوتا توحنیف عباسی جیسا مضبوط امیدوارکبھی نہ ہارتا کیونکہ حنیف عباسی سے ہمیشہ جیتتے آئے ہیں اگر پنکچر لگا سکتے تو وہاں لگاتے۔ ؟ پرویز رشید نے عمران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایک سال پہلے بھی جواب دے سکتا تھا لیکن عمران نے اب رقم زیادہ رکھ دی تھی اس لیئے سوالوں کے جواب دے رہا ہوں۔