لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور ویڈیو گیم جی ٹی اے گرینڈ تھیفٹ آٹو ‘Grand Theft Auto V کے پانچویں حصے نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
جی ٹی اے فائیو نئے شہر اور نئی ہنگامہ خیزیوں سے بھرپور ویڈیو گیم ہے۔ گیم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں شہر کی کوئی حد نہیں۔ کھیلنے والا جہاں تک چاہے کار دوڑائے یا پھر ہیلی کاپٹر اڑانے کی حسرتیں پوری کرے۔ گزشتہ روز ریلیز ہونے والی ایکشن اور خوبصورت مناظر سے بھرپور جی ٹی اے فائیو شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
شائقین گیم کھیلنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت مناظر سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔ امریکا بھر میں سی ڈیز سنٹرز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد گیم خرید رہی ہے۔