لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایڈونچر اور تہلکہ خیز ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم “میٹل گیئر سولڈ فائیو” نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ اٹھارہ مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ایکشن گیم میٹل گیئر سولڈ فائیو”نے ویڈیو گیمز کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
خوبصورت گرافکس اور شاندار ایکشن مناظر نے ویڈیو گیم کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔گیم کا ہیرو ہتھیار بنانے والوں کے خلاف میدان میں اترتا ہے جسے گیم کھیلنے والا مختلف آپشن کے ذریعے ایک طاقتور جنگجو میں تبدیل کر سکتا ہے۔
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ گیم کو ڈے اور نائٹ دونوں موڈ میں کھیلا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو گیم ، تقریبا گیمنگ کنسولز کیلئے جاری کی گئی ہے، یہی وجہ ہے صرف دس روز میں یہ گیم کی لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے۔