نیویارک (جیوڈیسک) مار دھاڑ اور ایکشن کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ جنگوں پر مبنی ویڈیو گیم ہائی رول واریرز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
اومیگا فورس اورٹیم ننجا کے تحت بننے والے اس ویڈیو گیم کی کہانی ہائی رول نامی ایک سلطنت کے گرد گھومتی ہے جہاں کی شہزادی کو ایک جادوگرنی اغواء کرلیتی ہے۔
دی لیجنڈ آف زیلڈا کے مشہور زمانہ کرداروں پر مبنی ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم 14 اگست کو ریلیز کردیا جائے گا۔