اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فحش ویب سائٹس کو مکمل طو رپر بند کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا ۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فحش ویب سائٹس مکمل طور پر بند نہیں کر سکتے۔
فحاشی کے خلاف کیس میں پی ٹی اے نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ روزانہ نت نئی ویب سائٹس سامنے آرہی ہیں ،ایسی ویب سائٹس کو مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہیں،پی ٹی اے نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 84ہزار ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں۔
چار لاکھ ویب سائٹس کا ڈیٹا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کمپنیوں کوفراہم کرکےویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے کہا گیا، جس پر کمپنیوں نے دو لاکھ لنک بلاک کردیے ہیں۔