ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ فلم ڈرٹی پکچرسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،۔ شوخ وچنچل اداکارہ اس سال کانز فلم فیسٹیول میں جج کے طور پر شریک ہوں گی۔
ڈرتی پیکچرز، کہانی اور پرینیتا جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر منوانے کے بعد ودیا بالن اس سال66 ویں کانز فلم فیسٹیول ایوارڈز میں جیوری کا حصہ ہوں گی۔ یہ فیسٹیول 15 مئی سے 26 مئی تک فرانس کے شہر کانز میں جاری رہے گا۔
مشہور بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور بھی اس جیوری کا حصہ رہ چکی ہیں۔ امریکن فلم ڈائریکٹر سٹیون سپل برگ اس جیوری کے سربراہ ہوں گے۔