ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ ودیا بالن کہتی ہیں گھن چکر فلم میں ان کا لباس بہت مشکل سے ڈیزائن کیا گیا، لباس عجیب ہے لیکن انھیں بہت پسند آیا۔ ممبئی اداکارہ ودیا بالن نئی فلم گھن چکر میں پنجابی لڑکی کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ودیا کہتی ہیں اپنا نیا انداز انھیں بہت پسند آیا ہے۔
ان کا لباس بہت رنگین ہے۔ فلم میں ودیا نے ایک ایسی دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے فیشن کا کچھ نہیں پتہ لیکن حقیقت میں ودیا نے لباس کی تیاری میں ڈیزائنر کی بہت مدد کی۔ ودیا بالن اور عمران ہاشمی کی فلم گھن چکر 28 جون کو ریلیز کی جائے گی۔