ویانا (جیوڈیسک) ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے اہم مرحلے کا آغاز آج ویانا میں ہورہا ہے، مذاکرات میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ جواد ظریف کریں گے۔
ایٹمی پروگرام پر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایران اور چھ عالمی طاقتوں میں تین روزہ مذاکرات کا پہلا مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے۔ مذاکرات میں ایسا مسودہ تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی جس سے ایرانی ایٹمی تنازع کا جامع حل نکل سکے۔
ایران اور عالمی طاقتیں حتمی ایٹمی معاہدے کے حصول کے لئے فروری سے مذاکرات کررہی ہیں تاہم ابھی تک کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب امریکا نے کہا کہ ان مذاکرات سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ نہیں رکھنی چاہئیں۔